Learn ethical hacking from scratch - in URDU

If you to learn ethical hacking from scratch and you don't know where to start and what is ethical hacking? This artical is for you. This is latest information 2021.





  • Ethical Hacking کیا ہے؟
کسی کمپیوٹر سسٹم، ڈاٹا ، یا اپلیکیشن پر اجازت کے ساتھ غیر مستند رسائے حاصل کرنا ایتھیکل ہیکنگ(ethical hacking)کہلاتا ہے۔ آسان الفاظ میں کسی کی مرضی کے ساتھ اس کا کمیپوٹر سسٹم ہیک کرنا ، ایتھیکل ہیکنگ کے زمرےمیں آتا ہے۔ایک ایتھیکل ہیکر دوسرے نقصان پہنچانے والے ہیکرز کے طریقوں کی کاپی کرتے ہیں۔تاکہ وہ ان  ہیکرز کے حملوں کو جان سکیں اور ان سےڈاٹا کوبچانے کے لیے منصوبہ بندی کر سکیں۔

  • Ethical Hacking میں کون کون سےاہم نقاط شامل ہیں؟

ایتھیکل ہیکنگ کرتےہوئے ان باتوں کا خیال رکھیں:

  • کپمنی کے سسٹم کی سکیورٹی چیک کرنے سے پہلے کمپنی سے اجازت لی جائے۔
  • کمپنی کو ایتھیکل ہیکنگ سے پہلے بتا دیا جائے کہ سسٹم کے  کن حصوں کو چیک کیا جائے گا۔
  • سسٹم کو چیک کرنے کے بعد کمپنی کو ان کے سسٹم کے نقصص بتا دیے جائیں۔ اورہوسکے تو ان کو حل کرنے کا مناسب طریقےبھی بتایا جائے۔
  • کمنپی کی حساس معلومات کو بغیر اجازت کے نہ چھیٹاجائے۔ یہ ایک غیر قانونی عمل ہے۔ اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔ 
  • ایک ایتھیکل ہیکر کو کن چیزوں میں مہارت حاصل ہونی چاہیے؟

ایک ایتھیکل ہیکر کومندرجہ ذیل چیزو ں میں مہارت ضروری حاصل کرنی ہوتی ہے:

  • سکرپٹ لینگوجز یعنی(programming languages)کا علم
  • کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم(operating system) کاعلم
  • نیٹورکنگ(Networking)  کا علم
  • انفورمیشن ٹیکنالوجی(Information Technology)   کا علم
  • ایتھیکل ہیکرکن مسئلوں کی نشاندہی کرتا ہے؟

ایک کمپنی کے سسٹم کو چیک کرتے ہوئے،ایک ایتھیکل ہیکرایک حملہ آور ہیکر کی نقل کرتا ہے۔ایسے کرتے ہوئے وہ ان اٹیک ویکڑ(attack vector)یعنی ان راستوں کو ڈھونڈتا ہے جن کے ذدیعے ایک حملہ آور ہیکر سسٹم پر حملہ کرتا ہے۔اس کا اصل مقصدحملہ آور ہیکر کے طریقوں کی زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کرنا ہوتا ہے۔جب وہ ان طریقوں کو جان لیتاہے تو وہ ان کے خلاف کوئی احتیاطی تدابیر اپناتا ہے۔ اس کی ایک مثال یہ ہےکہ اگر کسی گھر کی ایک دیوار  میں ایک بڑا سوراخ ہو جہاں سے ایک چور اندر آسکتا ہو۔ توہم اس سوراخ کو ڈھونڈ کر اس کو بند کر دیں۔ تاکہ کوئی بھی گھر میں داخل کوکر چوری نہ کر سکے۔

Stay Updated for Next Content

Post a Comment

Previous Post Next Post